پاک فضائیہ ،پاکستان آرمی کیساتھ ملکر دہشتگردوں کو ختم کرنے میں اپنا کلیدی کردار ادا کر رہی ہے‘ائیرچیف مارشل
جمعرات 21 جنوری 2016 14:55
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 جنوری۔2016ء) پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان نے منامہ ائیر پاور سیمپوزیم میں شرکت کی ۔ اس سیمپوزیم کی میزبانی رائل بحرینی ائیر فورس اور ائیر ڈیفنس نے کی جو کہ چوتھے عالمی بحرین ائیر شو کا حصہ ہے۔ 20سے زائد فضائی افواج کے سربراہان اورایوی ایشن انڈسٹریز کے بہت سے اعلیٰ عہدیداران نے اس سمپوزیم میں شرکت کی۔
ائیر چیف ان چند سپیکرز میں سے تھے جنہوں نے پوری دنیا سے منتخب کانفرنس کے شرکاء سے خطاب کیا ۔ ائیر چیف نے دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں پاک فضائیہ کے کردار کے اہم موضوع پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ ائیر چیف نے کہا کہ پاک فضائیہ ،پاکستان آرمی کے ساتھ مل کر دہشت گردوں کو ختم کرنے میں اپنا کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔(جاری ہے)
پاک فضائیہ نے دہشت گردوں کے اسلحہ ڈپو اور کمانڈاور کنٹرول مراکز تباہ کر کے انہیں نا قابلِ تلافی نقصان پہنچایا ہے۔
مقامی آبادی کو بنیادی ضروریات کی فراہمی اور انفراسٹرکچر کی تعمیر کے لئے بڑے پیمانے پر کوششیں کی جارہی ہیں۔ پاک فضائیہ پاکستان آرمی کے ساتھ مل کر ان علاقوں کے نوجوانوں کو بہترین تعلیم فراہم کرے گی جو ان نوجوانوں کو پاکستان کا بہترین شہری بننے میں مدد فراہم کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ 2014میں شروع ہونے والے آپریشن کو سیاسی قیادت اور پوری قوم کی مکمل حمایت حاصل ہے۔ پاک فضائیہ کے پاس مکمل صلاحیت ہے کہ وہ دن رات ہر طرح کے موسمی حالات میںآ پریشن کر سکتی ہے۔ اور ان فضائی حملوں سے دہشت گردوں کو بھاری نقصان پہنچایا گیا ہے۔انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ جیت کر اس لعنت کو جڑ سے ختم کر دے گا ۔ انہوں نے اختتامی کلمات میں کہا کہ اگرچہ فضائی قوت تنہا جنگیں نہیں جیت سکتی مگر اس امر سے بھی انکار نہیں کہ کوئی بھی جنگ فضائی قوت کے بغیر نہیں جیتی جا سکتی۔ اسی لیے کوئی بھی سیاسی قیادت جب کسی بحران یا مشکل میں مبتلا ہوتی ہے تو اس کا پہلا انتخاب فضائی قوت ہی ہوتی ہے۔سعودی عرب اور ایران کے درمیان موجودہ تناؤ کی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے ائیر چیف نے کہا کہ پاکستان سعودی -ایران تنازعے کے حل کے لئے اپنا کردار ادا کر رہا ہے انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ بحران کا پر امن طریقے سے حل ہونا نہ صرف دونوں ممالک کے تعلقات میں موجود تناوٴ کو کم کرے گا بلکہ تمام مسلم دنیا کے درمیان محبت اور بھائی چارہ قائم کرنے میں مدد دے گا۔ سمپوزیم کے دوران پاک فضائیہ کے سربراہ نے دوسری فضائی افواج کے سربراہان اور اعلٰی شخصیات سے پیشہ وارانہ امور پر گفتگو کی۔ ائیر چیف جمعرات سے شروع ہونے والے بحرین ائیر شو کی افتتاحی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیلِ نو کر دی
-
شانگلہ حملے کے اصل ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے، وفاقی وزیرداخلہ کی چینی سفارت خانے کے دورے کے موقع پر گفتگو
-
آئی ایم ایف کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے اسٹاف لیول معاہدہ جون تک کرنا چاہتے ہیں، وفاقی وزیر خزانہ
-
اپریل کو سندھ بھر میں عام تعطیل کا اعلان
-
فرانس: بالوں سے متعلق امتیازی سلوک ختم کرنے کا نیا قانون
-
امریکی سفیرکی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات پروضاحت
-
کیا جرمنی شام کی اسد حکومت کی بالواسطہ مالی مدد کر رہا ہے؟
-
بھائی کے ہاتھوں قتل ہونے والی ماریہ کی ابتدائی میڈیکل رپورٹ منظر عام پر آگئی
-
وزیراعظم نے مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیل نو کر دی،وزیرخزانہ کی جگہ وزیرخارجہ کونسل میں شامل
-
اللہ کو حاضر ناظرجان کر کہتا ہوں کسی کے ساتھ کوئی ناانصافی نہیں کی ،چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ
-
علیمہ خان نے نواز شریف کو پانامہ کیس میں اقامہ پر سزا دینا غلطی قرار دیدیا
-
پاکستان: بھارت کے ساتھ تجارت بحال کرنے کی تجویز زیر غور ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.