عمران فاروق قتل کیس کے ملزم خالد شمیم کی اہلیہ سے ملاقات کرائی گئی

جمعرات 21 جنوری 2016 14:53

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 جنوری۔2016ء) عمران فاروق قتل کیس کے ملزم خالد شمیم کی اہلیہ سے ملاقات کرائی گئی ذرائع کے مطابق جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر ملزمان کو انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا، عدالت کے باہر ملزم خالد شمیم کی اہلیہ نے ملاقات نہ ہونے پر شورشرابا شروع کردیا جس پر جج کوثرعباس زیدی نے ملزم کی اہلیہ روبینہ خالد کو عدالت میں بلالیا۔

(جاری ہے)

روبینہ خالد نے عدالت میں کہاکہ ان کے خاوند پاگل ہوچکے ، کراچی سے ملاقات کیلئے آتے ہیں لیکن ملاقات نہیں کرائی جاتی۔عدالتی حکم پر ملزمان کو طلب کیا گیاتو عدالتی معاون نے بتایا کہ ملزمان کی گاڑی واپس روانہ ہوچکی۔عدالت نے حکم دیا کہ انہیں واپس بلایا جائے، جس پر گاڑی واپس بلوا کر ملزمان کی ان کے اہلخانہ ملاقات کرائی گئی ۔ ملزم محسن علی کے بھائی نے بھی اْس سے ملاقات کی۔

متعلقہ عنوان :