پانی و بجلی ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے 67 ارب 99 کروڑ 64 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری

جمعرات 21 جنوری 2016 14:40

اسلام آباد ۔ 21 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔21 جنوری۔2016ء) وزارت منصوبہ بندی و ترقیات نے رواں مالی سال 2015-16ء کے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام میں پانی و بجلی ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے مجموعی طور پر 67 ارب 99 کروڑ 64 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔ حکومت نے رواں مالی سال میں اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے ایک کھرب 42 ارب 43 کروڑ 82 لاکھ روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔

(جاری ہے)

پلاننگ کمیشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق حکومت نے 1200 میگاواٹ ایل این جی بلوکی پاور پلانٹ کے لئے 14 ارب 16 کروڑ، 1200 میگاواٹ حویلی بہادر شاہ پاور پلانٹ کے لئے 21 ارب 97 کروڑ، جامشورو میں 132 کے وی کے لئے 9 کروڑ، 132 کے وی سوئی گرڈ اسٹیشن کے لئے 4 کروڑ 26 لاکھ، 132 کے وی زرد غلام جان کے لئے 7 کروڑ 52 لاکھ، بلوچستان میں 100 سمال ڈیموں کے لئے 20 کروڑ روپے، پلئی اکنڈل ڈیم کے لئے 20 کروڑ روپے، دراوٹ ڈیم جامشورو کے لئے 40 کروڑ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔