فیصل آباد ڈویژن میں شدید دھند نے کئی سالہ ریکارڈ توڑدیا

جمعرات 21 جنوری 2016 14:37

فیصل آباد۔21 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔21 جنوری۔2016ء) فیصل آباد ڈویژن کے مختلف علاقوں میں شدید ترین دھند نے کئی سالہ ریکارڈ توڑدیاجس کے باعث اکثر مقامات پر حد نظر صفر ہو گئی، جبکہ شاہرات پر بڑھتے ہوئے حادثات کی روک تھام کیلئے دھند کے دوران ہیڈ لائٹس،بیک لائٹس، انڈیکیٹررز اورپارکنگ لائٹس استعمال نہ کرنے والی ٹرانسپورٹ کے مالکان کے خلاف بھی بھرپورکاروائی کاآغاز کردیا گیاہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ دو روز سے جاری دھند میں وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ مسلسل اضافہ ہو رہاہے، جس سے ٹرانسپورٹ کانظام بھی درہم برہم ہو کر رہ گیااور عوام کی بڑی تعداد گھروں میں محصور ہو گئی ہے ۔ سٹی ٹریفک پولیس فیصل آباد نے ہیڈ لائٹس،بیک لائٹس، انڈیکیٹررز اورپارکنگ لائٹس استعمال نہ کرنے والوں کے خلاف بھرپورکارروائی کا آغاز کردیا ہے اور کہاہے کہ شہری دھند کے دوران فوگ لائٹس کااستعمال یقینی بنائیں تاکہ حادثات کا احتمال کم سے کم ہوسکے۔

متعلقہ عنوان :