بھوپال کے میونسپل کمیشن کے زونل آفیسر موبائل فون پر غیر اخلاقی ویڈیو دیکھتے ہوئے پکڑے گئے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 21 جنوری 2016 14:36

بھوپال کے میونسپل کمیشن کے زونل آفیسر موبائل فون پر غیر اخلاقی ویڈیو ..

بھوپال (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21 جنوری 2016ء): میونسپل کارپوریشن آفس میں گذشتہ روز ہوئی ایک میٹنگ کے دوران بھوپال کے میونسپل کمیشن زونل آفیسر غیر اخلاقی ویڈیو دیکھتے ہوئے پکڑے گئے۔ تفصیلات کے مطابق بھوپال کی میونسپل کونسل کے اجلاس میں ایک زونل آفیسر اپنے موبائل پر غیر اخلاقی ویڈیو دیکھتے ہوئے پکڑے گئے۔ ان کی اس حرکت کو دفتر میںلگے سی سی ٹی وی کیمرے نے محفوظ کر لیا۔

(جاری ہے)

مذکورہ اجلاس بھوپال کے مئیر کی جانب سے سمال سٹی پراجیکٹ پر تبادلہ خیال کرنے اور اس کا جائزہ لینے کے لیے بُلا یا گیا تھا۔بھوپال کے مےئر نے یہ خبر میڈیا پر آتے ہی اعلان کیا کہ افسر کے خلاف سخت ایکشن لے کر کارروائی کی جائےگی۔بھوپال کے کمشنر کا کہنا ہے کہ متعلقہ افسر سے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ اس سلسلے میں ایک انکوائری کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔