سانحہ چارسدہ ، دہشت گرد خاتون لیکچرر شازیہ خان کا حوصلہ کم نہ کر سکے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 21 جنوری 2016 14:12

سانحہ چارسدہ ،  دہشت گرد خاتون لیکچرر شازیہ خان کا حوصلہ کم نہ کر سکے

چارسدہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21 جنوری 2016ء) : باچا خان یونیورسٹی پر گذشتہ روز ہونے والے حملے کے بعد بھی یونیورسٹی طلبا اور اساتذہ کا حوصلہ پست نہیں ہو سکا۔ دہشت گرد یونیورسٹی میں داخل ہوئے تو مینجمنٹ سائنس ڈیپارٹمنٹ ان سفاک درندوں کی زد میں آگیا ، جہاں ایک اُستاد ، تقریباً 35 طالبات اور دیگر عملہ موجود تھا کہ اچانک ہر طرف فائرنگ ہونے لگی ۔

(جاری ہے)

ایسے میں لیکچرر شازیہ دلیری کا مظاہرہ کرتے ہوئے تمام افراد کو نکال کر لے گئیں لیکن وہ کہاں جاتیں ۔ چلتے چلتے سامنے میڈیا روم آیا اور سب نے اس میں پناہ لے لی ۔ اس دوران فوج اور پولیس وہاں پہنچ چکی تھی ۔ قوم کے ان جوانوں نے اپنی زندگیوں کی پرواہ نہ کرتے ہوئے پھنسے ہوئے افراد کو بحفاظت نکالنے کی کوشش کی اور اسی سوچ میں رہے کہ دشمن کا خاتمہ کیسے کیا جائے ۔یونیورسٹی انتظامیہ ، سٹاف اور طلبا فوج اور پولیس کے اہلکاروں کو رحمت کا فرشتہ سمجھتے ہیں ۔ جنہوں نے اپنی جانوں کی پرواہ نہ کرتے ہوئے ان کی زندگیوں کو بچایا

متعلقہ عنوان :