شہید طالب علم سجاد انجم کو سینکڑوں سوگوارں کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا

جمعرات 21 جنوری 2016 14:04

تیمر گرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 جنوری۔2016ء) سانحہ چارسدہ میں جام شہادت نوش کرنے والے لوئیر دیر کے طالب علم سجاد انجم کوجمعرات کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپردخاک کردیا گیا۔وہ ایک روز قبل چارسدہ کے باچاخان یونیورسٹی میں دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہوگئے تھے۔

(جاری ہے)

سجاد انجم ،جن کا تعلق انتہائی غریب خاندان سے ہیں،پٹرولئیم جیالوجی میں ایم ایس کررہے تھے شہید کی نماز جنازہ گزشتہ روز ہائی سکول ما یار کے گراونڈ میں ادا کی گئی جس میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

نماز جنازہ میں پاک آرمی جندول بٹالین کے افسروں وجوانوں،ضلعی انتظامیہ کے افسران،علاقہ کے منتخب نمائندوں اور دیگر اعلی حکام بھی شریک ہوئے ۔شہید کو بعدازاں مقامی قبرستان میں سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کردیا گیا۔