پشاور میں بم ڈسپوزل یونٹ نے حاجی کیمپ اڈہ کے قریب دو بموں کو ناکارہ بنادیا

جمعرات 21 جنوری 2016 14:03

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 جنوری۔2016ء) صوبائی دارالحکومت پشاور میں بم ڈسپوزل یونٹ نے حاجی کیمپ اڈہ کے قریب دو بموں کو ناکارہ بنادیا۔

(جاری ہے)

بم ڈسپوزل یونٹ کے انچارج شفقت ملک کے مطابق دونوں بم ریموٹ کنٹرول تھے‘ جسے بم ڈسپوزل یونٹ کے اہلکاروں نے ناکارہ بنادیا‘ دونوں بم ایک ‘ایک کلوگرام وزنی تھے۔دوسری جانب سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کی مختلف کارروائیوں میں ملوث دہشت گرد گرفتار کرلیا جس کا نام فضل الرحمان بتایا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :