میرا بیٹا ہمیشہ اپنے مہمانوں کا خیال کرتا تھا ‘ یونیورسٹی میں بھی اپنے مہمان کو بچانے کیلئے ایک کمرے میں بند کر دیا تھا ‘والد شہید فخر عالم

جمعرات 21 جنوری 2016 14:03

میرا بیٹا ہمیشہ اپنے مہمانوں کا خیال کرتا تھا ‘ یونیورسٹی میں بھی اپنے ..

چار سد ہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 جنوری۔2016ء) شہید فخرعالم کے والد شاہ حسین نے کہاہے کہ میرا بیٹا ہمیشہ اپنے مہمانوں کا خیال کرتا تھا ‘ یونیورسٹی میں بھی اپنے مہمان کو بچانے کیلئے ایک کمرے میں بند کر دیا تھا ۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق سکول میں ہاسٹل میں کک 37سالہ فخر عالم بھی چارسدہ میں یونیورسٹی پر حملے کے دوران شہید ہونیوالوں میں شامل تھا۔

(جاری ہے)

فخر عالم کے والد شاہ حسین نے بتایاکہ صبح کام پر جانے سے قبل شہید نے انہیں بتایاکہ آج اس کا ایک مہمان آرہاہے اور اسے جلد ازجلد کام پر جاناچاہیے ان کی دیکھ بھال کرنا میری ذمہ داری ہے۔جب مسلح افراد نے ہوسٹل پر حملہ کیا تو اس نے اپنے مہمان کوبچانے کے لیے حملہ آوروں کے پیچھے موجود ایک کمرے میں بند کردیا ، اس کے بعد وہ گیٹ کی طرف بھاگا جہاں دہشتگردوں کا نشانہ بن گیاشہید کے والد نے بتایا کہ میرا بیٹاہمیشہ اپنے مہمانوں کا خیال کرتاتھا یہی وجہ ہے کہ انہیں فخر ہے اور حتیٰ کہ اپنے مہمانوں کی حفاظت کرتے ہوئے اپنی جان قربان کردی۔