سانحہ چارسدہ، دہشت گردوں کی معلومات فراہم کرنے والے کے لیے انعام کا اعلان

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 21 جنوری 2016 13:41

چارسدہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21 جنوری 2016ء): سانحہ چارسدہ کے دہشت گردوں کی معلومات فراہم کرنے والے کے لیے انعام کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او چارسدہ کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں سے متعلق معلومات فراہم کرنے والے کو 10 لاکھ روپے انعام دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ معلومات دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز باچا خان یونیورسٹی پر دہشت گردوں نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں 21 افراد شہید جبکہ 60 زخمی ہوئے تھے۔