چارسدہ میں باچا خان یونیورسٹی پر دہشت گردوں کے حملے کے خلاف پنجاب بار کونسل کی اپیل پر وکلاءکا عدالتوں کا مکمل بائیکاٹ،،،وکلاءنے واقعہ کے خلاف جی پی او چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 21 جنوری 2016 13:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21 جنوری۔2016ء) پنجاب بار کونسل کی اپیل پر سانحہ چارسدہ کے خلاف وکلاءلاہور ہائیکورٹ،سیشن،سول اور دہشت گردی کی عدالتوں میں اپنے مقدمات کے لئے پیش نہیں ،، عدالتوں کا مکمل بائیکاٹ کیا اور جی پی او چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔

(جاری ہے)

وکلاءنے مذمتی اجلاس میں دہشت گردی کے خلاف مذمتی قرار داد منظور کی۔اس موقع پر وکلاءعہدیداروں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قومی ایکشن پلان پر عمل درآمد کو مزید موثر بنایا جائے اور پاکستان کے چھپے ہوئے دشمنوں کو بے نقاب کیا جائے ۔دہشت گردی میں ملوث تمام عناصر کے نام پاکستانیوں کو بتائے جائیں۔ہر قسم کی سیاسی اور مذہبی تفریق کے بغیر نیشنل ایکشن پلان کو کامیاب کیا جائے۔