ٹڈاپ اسکینڈل کیس ،اعجاز نیازی کے ریمانڈ میں ایک روز کی توسیع

جمعرات 21 جنوری 2016 13:28

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 جنوری۔2016ء) احتساب عدالت نے ٹڈاپ اسکینڈل کیس کے ملزم اعجاز خان نیازی کے ریمانڈ میں ایک روز کی توسیع کر دی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو وفاقی اینٹی کرپشن عدالت میں ٹڈاپ کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے ملزم اعجاز خان نیازی کے ریمانڈ میں ایک دن کی توسیع کر دی، ملزم پر ٹڈاپ اسکینڈل میں قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔

متعلقہ عنوان :