باچا خان یونیورسٹی کے چارسدہ کیمپس پر دہشت گردانہ حملے کی تفتیش میں پیشرفت‘ حملہ آوروں کے سہولت کاروں کا سراغ لگالیاگیا

جمعرات 21 جنوری 2016 13:27

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 جنوری۔2016ء) باچا خان یونیورسٹی کے چارسدہ کیمپس پر دہشت گردانہ حملے کی تفتیش میں بڑی پیشرفت، پولیس نے حملہ آوروں کے سہولت کاروں کا سراغ لگالیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو نجی ٹی وی کے مطابق باچا خان یونیورسٹی پر حملے کی تفتیش میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، حملہ آوروں کے سہولت کاروں کا سراغ لگا لیا گیا ہے جو سابق وفاقی وزیر داخلہ قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب احمد خان شیرپاؤ پر حملے میں بھی ملوث رہے،سہولت کاروں کی گرفتاری کیلئے درہ آدم خیل اورخیبرایجنسی میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔