تعلیم دشمن عناصرکاپوری قوت سے قلع قمع کیا جائے‘سیٹھ محمد اصغر

جمعرات 21 جنوری 2016 13:11

کامونکے(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 جنوری۔2016ء) معصوم طلبہ ،اساتذہ اور شہریوں کو قتل کرنے والے انسان نہیں درندے ہیں، تعلیم دشمن عناصرکاپوری قوت سے قلع قمع کیا جائے،ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنمااور سابق امیدوار صوبائی اسمبلی سیٹھ محمد اصغر،سینئر رہنما پاکستان پیپلزپارٹی اعجاز احمد سوکھل اور سردار احمد سوکھل نے چار سدہ میں باچاخان یونیورسٹی پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی قیادت میں پاک فوج دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملادینگے، دہشت گرد افراتفری اور انارکی پھیلا کر ملک کو عدم ِ استحکام سے دوچار کرنا چاہتے ہیں مگر پاکستان کے عوام اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جس جرات کا مظاہرہ کررہے ہیں وہ قابل تحسین ہے،انہوں نے کہا کہ دہشت گردی، انتہاپسندی کے خاتمے کیلئے سزائیں سخت کی جائیں ، پوری قوم باچاخان یونیورسٹی کے بہادر طلبہ ،اساتذہ ،سیکورٹی گارڈ کی اس عظیم قربانی کو ہمیشہ یاد رکھے گی،انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی پر حملے کے سہولت کاروں کو بھی جلد گرفتار کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :