تعلیمی اداروں پر حملہ کرنے والے انسانیت کے دشمن ہے‘برہان الدین

جمعرات 21 جنوری 2016 13:10

پشاور۔21 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔21 جنوری۔2016ء) فاٹا سٹوڈنٹس فیڈریشن کے مرکزی صدر برہان الدین اور ڈسٹرک پشاور کے صدر خان بہادروزیر نے باچا خان یونیورسٹی واقعہ کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے اسے قلم و کتاب پر حملہ قرار دیا ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انھوں نے کہا کہ طلباء پر حملہ کرنے والے اسلام اور پاکستان کے دشمن ہیں ایسے عناصر کو سخت سے سخت سزا دی جائے انھوں نے کہا کہ ہمارے حوصلے بلند ہے اور قلم و کتاب کے زریعے ملک دشمن عناصر کا مقابلہ کرینگے۔

انھوں نے کہا کہ فاٹا سٹوڈنٹس فیڈریشن شہید اور زخمی طلباء کے خاندانوں کے ساتھ غم میں برابر شریک ہیں انھوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ تعلیمی اداروں کا تحفظ یقینی بنایا جائے اور فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے۔