موبائل کمپنی نے کمال کردیا۔ مچھلی کو سام سنگ گلیکسی ایس 6ایج بنا دیا

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی جمعرات 21 جنوری 2016 13:06

موبائل کمپنی نے کمال کردیا۔ مچھلی کو  سام سنگ گلیکسی ایس 6ایج بنا دیا

(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21جنوری2016ء)برطانوی موبائل فون آپریٹر او 2 کا ایک صارف نیا سام سنگ گلیکسی ایس 6 ایج کے بجائے برتن دھونے والا سفنج اور سارڈین (جزیرہ سار ڈینا کے پاس پائی جانے والی چھوٹی مچھلی جو ڈبوں میں روغنِ زیتون کے ساتھ رکھی جاتی ہے) کا ڈبہ ملنے پر کمپنی سے سخت خفا اور پریشان ہے۔23 سالہ ائیر کرافٹ انجینئرگریک 4 دن سے فون کے بغیر ہے۔

او 2 کا کہنا ہے کہ وہ یو کے میل ، کورئیر کمپنی جس نے ہونیٹن ڈیون میں فون کی ڈیلیوری دی تھی، کے ساتھ مل کر اس واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

گریگ کا کہنا ہے کہ جب میں نے پیکٹ کھولا اور اس میں سارڈین کا ڈبہ اورسفنج دیکھا تو مجھے سمجھ نہیں آئی کہ کیا کہوں۔گریک کا کہنا تھا کہ مجھے تو سارڈین پسند بھی نہیں اور سفنج آ جانے کے بعد میرے پاس برتن نہ دھونے کا بہانہ بھی ختم ہوگیا ہے۔

گریک کا کہنا تھا کہ انہیں جو پیکٹ ملا وہ بالکل ٹھیک طرح سے بند تھا۔ پیکٹ کے ساتھ کسی طرح کی چھیڑ چھاڑ نہیں کی گئی تھی۔ کورئیر کمپنی یو کے میل کا کہنا ہے کہ او 2 اپنے آفس میں ہی اس حوالے سے تحقیقات کرے، کیونکہ پیکٹ بالکل سیل بند ہی ڈیلیور کیا گیا تھا۔ یو کے میل کا کہنا ہے کہ یہ سراسر او 2 کی اپنی غلطی ہے۔