باچا خان یونیورسٹی میں دہشتگردانہ حملہ انتہائی قابل مذمت ہے ، اقوام متحدہ

جمعرات 21 جنوری 2016 13:01

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21 جنوری۔2016ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بین کیمون نے باچا خان یونیورسٹی چارسدہ میں دہشتگردانہ حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے دہشتگردانہ بزدلانہ فعل قرار دیا ہے غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بین کیمون نے پاکستان میں یونیورسٹی میں ہونے والے حالیہ دہشت گردانہ حملے کو انتہائی قابل مذمت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ طلباء ، اساتذہ یا سکولوں پر حملوں کا کوئی جواز پیش نہیں کیا جا سکتا انہوں نے کہا کہ تعلیم سب کے لئے کے حق ہے ہم سب کو تحفظ کرنا ہو گا انہوں نے کہا کہ سکولوں اور تعلیمی اداروں کو محفوظ مقامات بنانے کے لئے تمام تر ضروری اقدامات کئے جانے چاہئے انہوں نے کہا کہ ہماری ہمدردیاں باچا خان یونیورسٹی میں شہید اور زخمی ہونے والوں کے ساتھ ہیں ۔