بوڑھی خاتون 24سالوں میں 28 ہزار بلیاں پال چکی ہے

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی جمعرات 21 جنوری 2016 13:01

بوڑھی خاتون 24سالوں میں 28 ہزار بلیاں پال چکی ہے

(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21جنوری2016ء)بلیوں سے محبت کرنے والی خاتون کے5 کمروں کےگھر میں اس وقت 1100 بلیاں رہ رہی ہیں۔ 67 سالہ لانیا لاٹانزیو اپنی 6 ایکڑ کی جائیداد میں ایک ٹریلر میں رہتی ہے۔لانیا نے 1992 میں بلیاں رکھنا شروع کی۔ اس سال کے اختتام تک اس کے پاس 92 بلیاں ہو چکی تھی۔ ان تمام بلیوں کو لوگوں نے پالتو جانور کے طور پر حاصل کر لیا۔

1993 میں وہ جانوروں کی صحت پر ہونے والا خرچ بچانے کے لیے ویٹرنری ٹیکنیشن بن گئی۔اس کے ساتھ ساتھ اس کے پاس بلیوں کی تعداد بھی بڑھتی رہی۔ اس وقت لانیا کیٹ ہاؤس آن دی کنگز کے نام سے ایک ادارہ چلا رہی ہے۔ یہ کیلیفورنیا کا سب سے بڑا ادارہ ہے جہاں بلیوں کو بغیر پنجروں کے رکھا جاتا ہے۔ اس ادارے میں کھال کے لیے آوارہ بلیوں کو قتل بھی نہیں کیا جاتا۔

(جاری ہے)

لانیا کا کہنا ہے کہ وہ 24 سالوں میں 28 ہزار بلیاں پال چکی ہے، جو شاید ایک ریکارڈ ہو۔لانیا جب اپنے ٹریلر میں شفٹ ہوئی تھی تو اس نے قسم کھائی تھی کہ یہاں بلیاں نہیں رکھے گی مگر لانیا کا ماننا ہے کہ آپ عورت کو پناہ سے نکال سکتے ہیں مگر عورت میں سے پناہ کو نہیں نکال سکتے۔ لانیا نے بلیوں کی خوراک کو پورا کرنے کے لیے اپنی کار حتی کہ اپنی شادی کی انگوٹھی تک بیچ دی۔اس وقت لانیا کی ٹیم میں کئی رضاکار شامل ہیں جو 800 بڑی بلیوں اور 300 بلی کے بچوں کی دیکھ بھال کرتے ہیں۔لانیا نے ایک ویب سائٹ cathouseonthekings.com بھی بنائی ہوئی ہے جہاں لوگ ایک فارم پُر کر کے بلیوں کو حاصل کر سکتے ہیں۔