فیصل آباد ، دہشتگردی کی واردات میں پولیس کاسب انسپکٹر جاں بحق

جمعرات 21 جنوری 2016 13:00

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21 جنوری۔2016ء) فیصل آباد کے بارونق علاقے میں دہشتگردی کی واردات میں پولیس کا سب انسپکٹر جاں بحق ہوگیا ۔

(جاری ہے)

آن لائن کے مطابق پٹرولنگ پولیس کا سب انسپکٹر رانا حفیظ الرحمن جو ایس ایس پی پٹرولنگ کا پی آر او تھاگزشتہ صبح وردی پہن کر اپنے گاؤں چک نمبر 204 رب سے اپنے دفتر سرگودھا روڈ جارہا تھا جب وہ فیصل آباد ریلوے سٹیشن کے پاس پہنچا تو اچانک دو نامعلوم موٹر سائیکل مسلح افراد نے رانا حفیظ الرحمن پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا اسی دوران ایلیٹ فورس کی گاڑی جو سی پی او فیصل آباد کے بچوں کو چھوڑ کر واپس آرہی تھی انہوں نے رانا حفیظ الرحمان کی شناخت کی رانا حفیظ نے انہیں بتایا کہ ان کی کسی سے دشمنی نہیں اور نامعلوم افراد اندھا دھند فائرنگ کرکے فرار ہوگئے ہیں چنانچہ شدید زخمی حالت میں ایلیٹ فورس کے کانسٹیبل راشد نے رانا حفیظ الرحمان کو ہسپتال پہنچایا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا تھانہ پیپلز کالونی پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے جبکہ پولیس اس واقعہ کے حوالے سے گومگوں کی حالت میں ہے پولیس افسران نے آن لائن کو بتایا کہ ہوسکتا ہے کہ یہ قتل دشمنی کا نتیجہ ہو کیونکہ چند روز قبل رانا حفیظ الرحمان سب انسپکٹر اور ان کے بھائیوں نے مشترکہ طور پر پچیس کروڑ روپے کی زرعی اراضی کو فروخت کیا تھا ہوسکتا ہے یہ اس کا شاخسانہ ہو مگر باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ دشمنی کا نہیں بلکہ دہشتگردی کی واردات ہے

متعلقہ عنوان :