سعودی عرب نے جوہری ہتھیار حاصل کیے تو این پی ٹی نتائج کی تمام اقسام کو بھگتنا ہو گا ‘امریکہ کی دھمکی

امکان ہے سعودی عرب پاکستان سے ایٹمی بم خریدے ‘ امریکی وزیر خارجہ

جمعرات 21 جنوری 2016 12:50

سعودی عرب نے جوہری ہتھیار حاصل کیے تو این پی ٹی نتائج کی تمام اقسام ..

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 جنوری۔2016ء) امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ اگر سعودی عرب نے جوہری ہتھیار حاصل کیے تو اسے این پی ٹی نتائج کی تمام اقسام کو بھگتنا ہو گا۔

(جاری ہے)

غیرملکی میڈیا کے مطابق اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ عالمی طاقتوں کے جوہری معاہدے کے بعد سعودی عرب کے حوالے سے ایسے خدشات سامنے آرہے ہیں کہ جوہری بم خرید سکتا ہے اور قوی امکان ہے کہ وہ یہ بم پاکستان سے خریدے۔ انہوں نے کہا کہ اگر سعودی عرب نے ایسا کیا تو اسے این پی ٹی کے تمام نتائج کا بھی سامنا کرنا ہوگا۔انہوں نے کہاکہ جوہری بم ہونے سے سعودی عرب زیادہ محفوظ نہیں بن جائے گا۔