برازیل میں ذکا وائرس سے متاثرہ 5بچے زندگی کی بازی ہار گئے

جمعرات 21 جنوری 2016 12:49

برازیلیا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 جنوری۔2016ء)برازیل میں ذکا وائرس سے متاثرہ 5بچے زندگی کی بازی ہار گئے ۔

(جاری ہے)

برازیل کی وزارت صحت کے مطابق ملک کے شمال مغربی حصے میں ذکا وائرس سے متاثرہ 5بچے ہلاک ہوگئے ‘ ابھی تک 224افراد میں ذکا وائرس کی تصدیق کی جا چکی ہے ‘ وزارت صحت کے مطابق ذکا وائرس کے باعث نئے پیدا ہونے والے بچے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں اور اس وائرس سے بچوں کی دماغی نشوونما شدید متاثر ہو رہی ہے۔