کراچی، مقامی عدالت کی مبینہ پولیس مقابلے کیس میں پولیس اہلکاروں کو آئندہ پیشی پر حاضری یقینی بنانے کا حکم

جمعرات 21 جنوری 2016 12:43

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 جنوری۔2016ء) کراچی کی مقامی عدالت نے مبینہ پولیس مقابلے کیس میں پولیس اہلکاروں کو آئندہ پیشی پر حاضری یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 26جنوری تک ملتوی کردی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو گزری کے علاقے میں پولیس مقابلے کے دوران جاں بحق ذکریا کی والدہ کی درخواست کی مقامی عدالت میں سماعت ہوئی‘ عدالت نے واقعے میں ملوث اہلکاروں کو وکلاء کے ساتھ آئندہ پیشی پر پیش ہونے کا حکم دیا جبکہ عدالت نے درخواست کی سماعت 26جنوری تک ملتوی کردی۔ واضح رہے ذکریا کی والدہ نے پولیس اہلکاروں کے خلاف ایف آئی آر درج کرانے کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔

متعلقہ عنوان :