راولپنڈی پولیس کا سرچ آپریشن،100سے زائد مشتبہ افراد زیر حراست

جمعرات 21 جنوری 2016 12:43

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 جنوری۔2016ء) راولپنڈی پولیس نے تھانہ رتہ امرال کے علاقے میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے 100سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعرات کی صبح پانچ بجے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تھانہ رتہ امرال کے علاقوں ہزارہ کالونی‘ ریلوے کالونی اور ڈھوک حسو وغیرہ میں مشترکہ طور پر آپریشن کیا جس میں سو سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا۔ حراست میں لئے گئے افراد میں پندرہ افغان باشندے بھی شامل ہیں جن کے خلاف فارن ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلئے گئے۔ جبکہ دیگر مشتبہ افراد سے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے تفتیش کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :