چار سدہ یونیورسٹی پر حملہ پاکستان کے مستقبل پر حملہ ہے، والدین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں: آل پاکستان مسلم لیگ (یوکے)

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 21 جنوری 2016 12:34

لندن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 21 جنوری۔2015ء) آل پاکستان مسلم لیگ (یوکے)کے جنرل سیکرٹری سعیداحمد بھٹی نے کہا کہ چار سدہ یونیورسٹی پر حملہ پاکستان کے مستقبل پر حملہ ہے، والدین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں-شہریوں کی حفاظت ریاست کی ذمہ داری ہے جس میں ریاست بری طرح ناکام نظرآرہی ہے‘ موجودہ حکومتیں سول ایڈمنسٹڑیشن سے کام نہیں لے پا رہیں جس کی وجہ سے سنگین مسائل پیدا ہورہے ہیں-پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات محمد علی چوہان نے سانحہ پر شدید دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے تحریک انصاف یوکے کی قیادت کی توجہ سیکورٹی کے معاملات کی طرف دلوائی تھی جس کو صاحبزادہ جہانگیر نے جھوٹ قرار دیا انہوں نے کہا کہ اے پی ایم ایل تمام حکومتوں کو ان کی خامیوں پر توجہ دلاے گی اور جب یہ حکومتیں کوئی اچھا کام کریں گی تو ان کی حوصلہ افزائی بھی کی جاے گی- انہوں نے کہا کہ اے پی ایم ایل کے تمام عہدیداران اور کارکنان متاثرہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کی شریک ہیں-