دہشتگردوں کا ہدف پاکستان کی نئی نسل کا مستقبل ہے، امریکا
جمعرات 21 جنوری 2016 12:07
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21 جنوری۔2016ء) امریکا نے چا ر سدہ میں باچاخان یونیورسٹی پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد پاکستان کی نئی نسل کے مستقبل کو ہدف بنانا چاہتے ہیں۔ یہ حملے خطے کو درپیش خطرات کو ظاہر کرتے ہیں۔امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں باچا خان یونیورسٹی پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ امریکا حملے میں جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتا ہے۔
دفتر خارجہ کے نائب ترجمان مارک ٹونر کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کیشانہ بشانہ کھڑے ہیں ،دہشت گرد پاکستان کی نئی نسل کے مسقبل کو ہدف بنانا چاہتے ہیں امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان نے پاکستان کو پرامن اور مستحکم بنانے کی حکومتی کوششوں کی حمایت کی۔(جاری ہے)
وائٹ ہاؤس نے بھی پاکستان اور افغانستان میں حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان اور افغانستان میں حملے خطے کو درپیش دہشت گردوں کے خطرے کو ظاہر کرتے ہیں۔
ایک علیحدہ بیان میں ترجمان امریکی محکمہ خارجہ جان کربی نے افغان امن عمل کے طویل اور مشکل ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے امریکا کی حمایت کے عزم کا اعادہ کیا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں افغان امن عمل کی راہ میں آنے والی رکاوٹوں کا اندازہ ہے لیکن اس کے باوجود ہم اس کوشش سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ افغان صدر اشرف غنی اور چیف ایگزیکٹیو عبد اللہ عبد اللہ ان چیلنجز سے واقف ہیں، لیکن اس کے باوجود امن کوششوں کی حمایت کر رہے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
صدرمملکت آصف علی زرداری نے سینیٹ اجلاس 25 اپریل کو طلب کر لیا
-
’یہ الیکشن سے زیادہ مودی پر ریفرنڈم ہے‘
-
وزیر داخلہ محسن نقوی سے ایرانی سفیر کی ملاقات
-
بشریٰ بی بی کے ٹیسٹوں کی رپورٹس آگئیں،معمولی نوعیت کے گیسٹروکی تشخیص
-
سرپردوپٹہ پہنانے پر خاتون رپورٹر کی مرد کو جھاڑ پلانے کی ویڈیو وائرل
-
گھریلو ملازمہ تشدد کیس،مرکزی ملزمہ سومیا عاصم کی حاضری استثنیٰ کی درخواست منظور
-
معاشی طور پر تباہ حال اٹالین حکومت کامعاشی فوائدکے لیے ”اسلام دشمنی “میں یورپ کا ہراول دستہ بننے کی کوشش
-
جج کے دفتر سے فون کرکے آئی جی پنجاب کوملازمین کی ترقی کاحکم دینے والے 2کانسٹیبل گرفتار
-
حکومت نے بینکوں سے ریکارڈ 55 کھرب روپے قرض لے لیا
-
صدرآصف علی زرداری کی ڈیرہ اسماعیل خان میں کسٹمز حکام پر دہشت گرد حملے کی مذمت
-
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر سے ملاقات،آئی ایف سی کی سرگرمیوں میں تیزی پر اطمینان کا اظہار
-
وزیرِاعظم کی ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں کسٹمز حکام کی گاڑی پر حملے کی مذمت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.