چارسدہ : باچا خان یونیورسٹی کا ہیرو، یونیورسٹی طالبعلم نے بلا خوف و خطر دہشت گردوں پر گولیاں چلا دیں

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 21 جنوری 2016 11:38

چارسدہ : باچا خان یونیورسٹی کا ہیرو، یونیورسٹی طالبعلم نے  بلا خوف و ..

چارسدہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 21 جنوری 2016ء) : چارسدہ میں باچا خان یونیورسٹی پر دہشت گردوں کے حملے میں کم ازکم 21 افراد شہید جبکہ 60 زخمی ہوئے ۔ باچا خان یونیورسٹی میں ایک ایسا دلیر اور بہادر طالبعلم بھی تھا جس نے بلا خوف و خطر دہشت گردوں کا مقابلہ کیا ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی کے صحافی سمیع براہیم نے اس دلیر طالبعلم سے متعلق بتاتے ہوئے کہا کہ اس کا نام کامران تھا جس کے پاس اپنی ایک پستول موجود تھی۔ یونیورسٹی پر دہشت گردوں کے حملے کے وقت کامران نے اپنی پستول نکالی اور بلا خوف و خطر پستول میں موجود گولیاں دہشت گردوں کے سینوں میں اُتار دیں ۔ لیکن افسوس اس بات کا کہ کامران جانبر نہ ہو سکا اور دہشت گردوں نے کمرے میں لیجا کر اُسے ذبح کر دیا۔

متعلقہ عنوان :