ایسویسی ایشن آف پاکستانی لائیرز برطانیہ کے چئیرمین بئیرسٹر امجد ملک نے کہا ہے کہ باچا خان یونیورسٹی پر حملے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 21 جنوری 2016 11:01

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21 جنوری۔2016ء) ایسویسی ایشن آف پاکستانی لائیرز برطانیہ کے چئیرمین بئیرسٹر امجد ملک نے کہا ہے کہ باچا خان یونیورسٹی پر حملے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے،،پوری قوم غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہے۔چارسدہ یونیورسٹی پر دہشت گردوں کے حملے کے خلاف برطانیہ میں ایسویسی ایشن آف پاکستانی لائیرز کا مذمتی اجلاس منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں برطانیہ چیپٹر کے تمام عہدیداروں نے شرکت کی۔اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے چئیرمین ایسویسی ایشن آف پاکستانی لائرز بئیرسٹر امجد ملک نے کہا کہ دہشت گردی کی جانب سے تعلیمی اداروں کو ٹارگٹ کیا جانا بد ترین دہشت گردی ہے۔انہوں نے کہا کہ ضرب عضب کی کامیابی سے ہی دہشت گردی کا خاتمہ اورامن کا قیام ممکن ہے ۔ پوری قوم باچا خان یونیورسٹی میں شہید اور زخمی ہونے والے غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہے۔اجلاس میں دہشت گردی کے واقعہ کے خلاف مذمتی قرار داد بھی منظور کی گئی۔