چارسدہ میں باچا خان یونیورسٹی پر دہشت گردوں کے حملے کے خلاف پنجاب بار کونسل کی اپیل پر وکلاء کا یوم سوگ

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 21 جنوری 2016 11:01

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21 جنوری۔2016ء) چارسدہ میں باچا خان یونیورسٹی پر دہشت گردوں کے حملے کے خلاف پنجاب بار کونسل کی اپیل پر وکلاء یوم سوگ منا رہے ہیں،،،وکلاء کی جانب سے بار رومز کی چھتوں پر سیاہ پرچم لہرا دئیے گئے۔پنجاب بار کونسل کی اپیل پر سانحہ چارسدہ کے خلاف وکلاء لاہور ہائیکورٹ،سیشن،سول اور دہشت گردی کی عدالتوں میں اپنے مقدمات کے لئے پیش نہیں ہو رہے۔

(جاری ہے)

وکلاء صرف اہم اور فوری نوعیت کے مقدمات میںعدالتوں میں آ رہے ہیں۔وکلاء کی جانب سے سانحہ چارسدہ کے خلاف یوم سیاہ منایا جا رہا ہے۔وکلاء سیاہ پٹیاں باندے بار رومز میں آئے ہیں جبکہ بار رومز کی چھتوں پر سیاہ پرچم لہرا دئیے گئے ہیں۔پنجاب بار کونسل کی وائس چئیرمین فرح اعجاز نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کا اسلام اور انسانیت سے کوئی تعلق نہیں۔ضرب عضب پوری قوم کی آواز ہے دہشت گردوں کا مکمل صفایا کرنے تک قوم چین سے نہیں بیٹھی گئی۔انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی میں دہشت گردانہ حملے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔