Live Updates

قوم کا دہشتگردوں کے خلاف عزم بڑھتا جا رہا ہے،آپریشن ضرب عضب کی وجہ سے صورتحال میں بہتری آئی ہے،تعلیمی ادارے بند نہ ہوتے توباچا خان یونیورسٹی میں سانحہ اے پی ایس سے بھی زیادہ نقصان ہوسکتا تھا،پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی نجی ٹی وی سے گفتگو

بدھ 20 جنوری 2016 23:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20جنوری۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ قوم کا دہشتگردوں کے خلاف عزم بڑھتا جا رہا ہے ۔ حملے کے وقت دھند تھی اور فوج فوری طور پر پہنچ گئی تھی۔ تعلیمی ادارے بند نہ ہوتے تو سانحہ آرمی پبلک سکول (اے پی ایس) سے زیادہ نقصان ہوتا۔ وہ بدھ کو نجی ٹی وی سے سانحہ باچا خان یونیورسٹی کے حوالے سے گفتگو کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تعلیمی ادارے بند نہ ہوتے تو سانحہ آرمی پبلک سکول سے بھی زیادہ نقصان ہوسکتا تھا۔ کے پی کے میں اسی الرٹ کی وجہ سے تمام اسکول بند کئے تھے ۔ حملے کے وقت دھند تھی اور پاک فوج فوری طور پر پہنچ گئی تھی۔ عمران خان نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب کی وجہ سے صورتحال میں بہتری آئی ہے ۔ پاکستان اور افغانستان کو دہشتگردی کے خلاف مل کر کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی گارڈ اگر دفاع نہ کرتے تو سانحہ ہو سکتا تھا۔ قوم کا دہشتگردوں کے خلاف عزم بڑھتا جا رہاہے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات