یوراج سنگھ نے کرس گیل ، اے بی ڈیویلیرز کو تیز ترین نصف سنچری کرنیکا چیلنج دے ڈالا

بدھ 20 جنوری 2016 23:34

یوراج سنگھ نے کرس گیل ، اے بی ڈیویلیرز کو تیز ترین نصف سنچری کرنیکا ..

نئی دہلی (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار20جنوری- 2016ء) جارح مزاج بلے باز کرس گیل کی جانب سے بگ بیش لیگ میں 12 بالز پر تیز ترین نصف سنچری کا ریکارڈ برابر ہونے پر بھارتی بیٹسمین یوراج سنگھ بری طرح مایوس ہیں جنہوں نے نہ صرف کرس گیل بلکہ ابراہام ڈی ویلیئرز کو بھی آئندہ ریکارڈ 10 گیندوں پر بنانے کا چیلنج دے دیا ہے ۔

(جاری ہے)

34 سالہ مڈل آرڈر بلے باز نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پیغام جاری کیا ہے کہ وہ اس بات پر مایوس ہیں کہ کرس گیل نے ان کی 12 بالز پر ففٹی کا ریکارڈ برابر کر ڈالا لیکن ساتھ ہی انہوں نے کرس گیل کے علاوہ ابراہام ڈی ویلیئرز سے بھی کہا ہے کہ وہ اپنی آئندہ نصف سنچری 10 بالز پر بنانے کی کوشش کریں ۔