باچا خان یونیورسٹی چارسدہ پر حملہ بھارتی وزیر دفاع منوہر پریکرکے دھمکی آمیز بیان کا نتیجہ ہے ، بھارت قابل اعتماد نہیں ، تجزیہ کاروں ،سیاسی و مذہبی رہنماؤں اور ناقدین کا ردعمل ، واقعے کی منوہر پریکر کے دھمکی آمیز بیان کے تناظر میں تحقیقات پر بھی غورکیاجارہاہے، میڈیا رپورٹس

بدھ 20 جنوری 2016 23:25

لندن /نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20جنوری۔2016ء) تجزیہ کاروں ،سیاسی و مذہبی رہنماؤں اور ناقدین نے کہا ہے کہ باچا خان یونیورسٹی چارسدہ پر حملے کو بھارتی وزیر دفاع منوہر پریکرکی دھمکی کے تناظر میں واقعہ قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ بھارتی وزیر دفاع نے جو بیان دیا اس نے اس پر عمل کر دکھایا۔ بدھ کو باچا خان یونیورسٹی پر دہشتگردوں کے حملے کو بھارتی وزیر دفاع منوہر پریکر کے دھمکی آمیز بیان کا نتیجہ قرار دیا ہے اور کہا کہ پاکستان کو بھارت پر اعتبار نہیں کرنا چاہیے۔

(جاری ہے)

تجزیہ کاروں اور سیاسی و مذہبی رہنماؤں نے کہا کہ منوہر پریکر نے دھمکی دے کر اس کے بعد اس پر عمل بھی کر دکھایا۔ اور چارسدہ یونیورسٹی پر حملہ اس کی دھمکی کا نتیجہ ہے ۔ سیاسی و مذہبی رہنماؤں نے کہا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ یہ معاملہ اٹھائے۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بھارتی وزیر دفاع منوہر پریکر نے بیان دیا تھا کہ ہم پٹھانکوٹ حملے کی تحقیقات کے لئے پاکستان کی ٹیم کو ائیر بیس میں داخل نہیں ہونے دینگے ۔ اب ہمارے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا ہے ہم وہ کچھ کریں گے کہ دنیا دیکھے گی۔ جبکہ بعض میڈیا رپورٹس میں کہاگیاہے کہ واقعے کی منوہر پریکر کے دھمکی آمیز بیان کے تناظر میں تحقیقات پر بھی غور وخو ض کیاجارہاہے