اسلام آباد ہائی کورٹ میں لاپتہ شہری کی برآمدگی کیلئے رٹ پٹیشن دائر

بدھ 20 جنوری 2016 22:44

اسلام آباد ۔ 20 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔20 جنوری۔2016ءاسلام آباد ہائی کورٹ میں لاپتہ شہری کی برآمدگی کیلئے رٹ پٹیشن دائر کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو ڈیرہ اسمعاعیل خان کا رہائشی عرفان اللہ خان نے پٹیشن دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ان کے والد پیر محمد خان کو 18جون 2014ء کو ڈی آئی خان سے نامعلوم افراد نے اٹھایا۔شہری نے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ اس کا والد بے گناہ ہے، اگر اس نے کوئی جرم کیا ہے تو کھلی عدالت میں اس کے خلاف مقدمہ چلایا جائے۔ دائر درخواست میں وفاق کو فریق بنایا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :