سیاسی رہنماؤں کی چارسدہ میں باچا خان یونیورسٹی پر دہشت گرد حملے کی مذمت

بدھ 20 جنوری 2016 22:43

اسلام آباد ۔ 20 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔20 جنوری۔2016ءسیاسی جماعتوں نے بدھ کو چارسدہ میں باچا خان یونیورسٹی پر دہشت گرد حملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے اسے امن پر حملہ قرار دیا ہے۔ عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ افراسیاب خٹک نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں دہشت گردی اور شدت پسندی کے خلاف متحد ہو چکی ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے بھی دہشت گرد حملے کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سیکورٹی پلان کا از سر نو جائزہ لیں گے۔

اے این پی کے رہنما زاہد خان نے کہا کہ تمام پارلیمانی جماعتیں ایک صفحے پر ہیں اور پاکستان کو دہشت گردی سے پاک دیکھنا چاہتی ہیں۔ ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے بھی باچا خان یونیورسٹی پر حملے کو بزدلانہ فعل قرار دیا ہے۔ پی پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے حملے میں شہید ہونے والے شہداء کے لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔