حکومت نے بچوں کی ذہنی بیماری آٹزم کا مرکز قائم کرنے کی منظوری دیدی

بدھ 20 جنوری 2016 22:42

اسلام آباد ۔ 20 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔20 جنوری۔2016ءحکومت نے بچوں کی ذہنی بیماری آٹزم کا مرکز قائم کرنے کی منظوری دے دی ہے جس کے لئے فنڈز مختص کرنے کے کام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق سینٹر کے لئے پی سی ون کی منظوری دے دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

آٹزم بچوں کی ایک ذہنی بیماری ہے جو ابتدائی عمر میں ہوتی ہے جس میں انہیں دوسروں کے ساتھ رابطہ رکھنے اور تعلقات استوار کرنے میں مشکلات کا سامنا ہوتا ہے۔

آٹزم کا ایک چھوٹا مرکز ڈائریکٹر جنرل اسپیشل ایجوکیشن کے زیر انتظام وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں خصوصی بچوں کے قومی ادارہ برائے خصوصی تعلیم میں کام کر رہا ہے۔ اس یونٹ میں 20 بچوں کو بات چیت کی تربیت دی جا رہی ہے۔ یہ یونٹ اپریل 2015ء میں قائم ہوا تھا اور ابھی تک کسی بچے کی جانب سے تربیت سے متعلق کوئی شکایت سامنے نہیں آئی ہے۔