وزیر مملکت بلیغ الرحمان کی دہشت گردوں کے حملہ کی مذمت

بدھ 20 جنوری 2016 22:42

اسلام آباد ۔ 20 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔20 جنوری۔2016ءوزیر مملکت وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت انجینئر محمد بلیغ الرحمان نے چارسدہ میں باچا خان یونیورسٹی پر دہشت گردی کے حملہ کی پرزور مذمت کی ہے جس میں کئی قیمتی جانوں کا نقصان ہوا۔

(جاری ہے)

بدھ کو جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ دہشت گرد حملہ میں شہید ہونے والے خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ وزیر مملکت نے حملہ میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحت یابی کیلئے بھی دعا کی۔

متعلقہ عنوان :