وزیر مملکت طارق فضل چوہدری کی باچا خان یونیورسٹی پر دہشت گردوں کے حملہ کی مذمت

بدھ 20 جنوری 2016 22:42

اسلام آباد ۔ 20 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔20 جنوری۔2016ءوزیر مملکت کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے چارسدہ میں باچا خان یونیورسٹی پر دہشت گردی کے حملہ کی پرزور مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو جاری بیان میں ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے دہشت گردی کے حملہ کو بزدلانہ کارروائی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسی کارروائیوں میں ملوث افراد انسانیت کے دشمن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی کارروائیاں حکومت کے دہشت گردی کے خلاف حوصلہ کو پست نہیں کر سکتیں۔ انہوں نے دہشت گردی کے حملہ میں شہید ہونے والوں کے خاندانوں سے ہمدردی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔