بے نظیر بھٹو ہسپتال میں چلڈرن وارڈ کے بیت الخلاء میں سات سالہ بچی کی نعش برآمد

بدھ 20 جنوری 2016 22:39

راولپنڈی۔20جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔20 جنوری۔2016ء ) بے نظیر بھٹو ہسپتال میں چلڈرن وارڈ کے بیت الخلاء میں سات سالہ بچی کی نعش برآمد کر لی گئی ‘ جڑواں بہنوں کو دیکھنے کیلئے آنے والی سات سالہ بچی واش روم میں مردہ حالت میں پائی گئی ‘پولیس نے مقتول بچی کی ماں سے پوچھ گچھ شروع کردی۔ بدھ کو بے نظیر بھٹو ہسپتال کے چلڈرن ہسپتال میں اسوقت ہنگامی صورتحال پیدا ہوگئی جب واش روم میں سات سالہ بچی مردہ حالت میں پائی گئی ‘ہسپتال انتظامیہ کو فوری اطلاع دی گئی جنہوں نے ابتدائی تحقیقات کے بعد پولیس کو مطلع کیا ۔

میڈیکل سپریٹنڈنٹ بے نظیر بھٹو ہسپتال ڈاکٹر آصف قادرمیر کے مطابق سات سالہ نمرہ سعید ہسپتال میں زیر علاج جڑواں بہنوں کو دیکھنے کیلئے ماں کے ساتھ ہسپتال آئی ‘ وارڈ کے عملے سے حاصل ہونے والی معلومات کے مطابق نمرہ سعیدہ اپنی ماں کے ہمراہ ہسپتال میں آئی تھی ‘ علی الصبح دونوں نے اکٹھا ناشتہ کیا اور پھر ماں بچی باہر چلے گئے ‘چند گھنٹوں کے بعد چلڈرن وارڈ کے بیت الخلاء استعمال کرنے کیلئے کچھ لوگ اندر گئے تو وہاں مردہ حالت میں بچی کو دیکھنے کے بعد ہسپتال انتظامیہ کو بتا یا ‘بچی کی نعش کو پوسٹمارٹم کیلئے ڈی ایچ کیو منتقل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے عینی شاہدین کے بیانات حاصل کرنے کے بعد معاملے کی تفتیش شروع کر دی۔ پولیس نے بچی کے قتل کا مقدمہ درج کر کے تفتیش کا دائرہ وسیع کر دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :