راولپنڈی آرٹس کونسل کے زیراہتمام محفل میلاد کا انعقاد

بدھ 20 جنوری 2016 22:39

راولپنڈی۔20جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔20 جنوری۔2016ء ) راولپنڈی آرٹس کونسل کے زیراہتمام محفل میلاد کا انعقادہوا جس میں مبلغِ اسلام حاجی محمداظہرعطاری نے اظہارِخیال کیا۔انہوں نے کہا کہ ہم خوش قسمت ہیں کہ حضرت محمدکی امت میں سے ہیں۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ آپ نے ساری زندگی اسلام کی تبلیغ کرتے ہوئے صعوبتیں برداشت کیں مگر کسی بھی شخص کوبدعا تک نہیں دی جس کے نتیجے میں غیرمسلم مشرف بااسلام ہوئے۔حاجی محمداظہرعطاری نے کہا کہ اسلام میں سختی نہیں بلکہ سلامتی ہے۔اس موقع پرریذیڈنٹ وقاراحمدنے معززمہمانوں کا شکریہ اداکیا۔