ملک سے دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے پوری قوم متحد ہے،میاں یاور زمان

بدھ 20 جنوری 2016 22:37

اوکاڑہ۔20 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔20 جنوری۔2016ء)صوبائی وزیر آبپاشی میاں یاور زمان نے کہا ہے کہ دہشت گردوں نے ایک بار پھر پاکستانی قوم کو للکارا ہے ، چارسدہ یونیورسٹی میں دہشت گردوں کی کارروائی پر پوری قوم افسردہ ہے ، ملک سے دہشت گردی کے خاتمہ کے لیے سیاسی قیادت کے ساتھ ساتھ پوری قوم بھی ایک پلیٹ فارم پر متحد ہے ، حکومت مسلمان ممالک کے درمیان تنازعات کو حل کروانے میں اہم کردار ادا کررہی ہے،دہشت گردوں کے خلاف قوم کا اتحاد ہی ہماری بقاء ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہو ں نے چک نمبر 37فورایل میں خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پرچیئرمین بیت المال ضلع اوکاڑہ مہر محمد ارشاد،ایس ایچ او تھانہ شابھور رانا امتیاز، انسپکٹر ملک محمد اشرف سمیت اہل دیہہ اورعلاقائی صحافیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ میاں یاور زمان نے کہا کہ حکومت کسانوں کے مسائل کو حل کرنے کے لیے دن رات کوشاں ہے ،کسانوں کو پانی کے مسائل سے نکالنے کے لیے اربوں روپے خرچ کرکے تمام نہریں اور کھال پختہ کررہے ہیں ،پانی چوری کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا ۔