مشیر اطاعات سندھ مولابخش چانڈیو کی باچا خان یونیورسٹی چارسدہ میں دہشت گردی کے واقع کی شدید مذمت

بدھ 20 جنوری 2016 22:29

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 جنوری۔2016ء) وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے باچا خان یونیورسٹی چارسدہ خیبر پختوں خواہ میں دہشت گردوں کی جانب سے دہشت گردی کی بزدلانہ کارروائی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کی بزدلانہ کارروائیوں سے قوم کے حوصلوں کو پست نہیں کیا جاسکے گا اور نہ ہی تعلیم اور ترقی کے عمل کو سبوتاژ کیا جاسکتا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف کامیابی ہماری ہوگی دہشت گردی کے ناسور کو ہر حال میں جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے گا ۔دہشت گردوں کے خلاف پاکستانی قوم اور ملکی سالمیت کے تما م ادارے یکجا اور متحد ہیں ۔دہشت گردوں کو ہر محاذ پر شکست دی جائے گی اور ان کا چن چن کر خاتمہ کیا جائے گا ۔مشیر اطلاعات نے دہشت گردی کے اس واقعہ میں شہید اور زخمی ہونے والے افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔