چارسدہ میں ہونے والےدہشت گرد حملے کے وقت یونیورسٹی کے مالی نے بہادری کی عظیم مثال قائم کر دی

muhammad ali محمد علی بدھ 20 جنوری 2016 22:14

چارسدہ میں ہونے والےدہشت گرد حملے کے وقت یونیورسٹی کے مالی نے بہادری ..

چارسدہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20 جنوری 2016ء) چارسدہ میں ہونے والےدہشت گرد حملے کے وقت یونیورسٹی کے مالی نے بہادری کی عظیم مثال قائم کر دی۔ تفصیلات کے مطابق چارسدہ میں باچا خان یونیورسٹی میں آج صبح ہونے والے دہشت گرد حملے کے وقت جامعہ کا مالی فخر عالم بھی وہاں موجود تھا۔

(جاری ہے)

جب دہشت گردوں کی جانب سے اچانک حملہ کرکے جامعہ کے طالب علموں کا نشانہ بنایا جا رہا تھا تو فخر عالم نے اپنی جان کی پروا نہ کرتے ہوئے دہشت گردوں کا راستہ روکنے کا ارادہ کیا۔ فخر عالم نے طالب علموں پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کا راستہ روکنے کی کوشش کی اور بہادری سے ان سے لڑتے ہوئے شہید ہو گئے۔ فخر عالم سے متعلق مزید معلومات آپ بھی جانیے:

متعلقہ عنوان :