باچاخان یونیورسٹی پر حملے کے وقت 35طلباء نے کیفے ٹیریا میں چھپ کر جان بچائی

بدھ 20 جنوری 2016 22:12

باچاخان یونیورسٹی پر حملے کے وقت 35طلباء نے کیفے ٹیریا میں چھپ کر جان ..

چارسدہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 جنوری۔2016ء) باچاخان یونیورسٹی میں دہشتگردوں کے حملے کے وقت 35طالب علموں نے یونیورسٹی کی کینٹین میں ایک دوسرے کے اوپر لیٹ کر جان بچائی ۔

(جاری ہے)

سکیورٹی ذرائع کے مطابق بدھ کو باچاخان یونیورسٹی میں دہشتگردوں کے حملے کے وقت 30سے 35طالب علم یونیورسٹی کی کینیٹین میں ناشتہ کر رہے تھے ، کینیٹین کے مالک کو فائرنگ سے اندازہ ہوگیا تھا کہ دہشتگردوں نے یونیورسٹی پر حملہ کر دیاہے اس وجہ سے کینیٹین کے مالک نے تمام طالب علموں کو کچن میں فرش پر ایک دوسرے پر لیٹادیا اور کمرہ بند کرکے کنڈی لگادی ۔ اس طرح معجزاتی طورپر تمام طالب علم جاں بچانے میں کامیاب ہوگئے