ضلع کونسل نصیرآبا دکا اجلاس ،آئندہ سال کیلئے ترقیاتی بجٹ منظور کر لیا گیا

بدھ 20 جنوری 2016 22:10

ڈیرہ مراد جمالی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 جنوری۔2016ء ) ضلع کونسل نصیرآبا دکا اجلاس سال بررائے 2016-2017کے لیئے چار کروڑ 59لاکھ روپے ترقیاتی کاموں کے لیئے بجٹ منظور کر لیا گیا بیوروکریسی بلدیاتی اداروں میں سب سے بڑی رکاوٹ بنی ہو ئی ہے تمام کونسلران کو یکساں طور پر فنڈز دیئے جائیں گے وزیر اعلیٰ نواب ثناء اﷲ زہری سے ملاقات کر کے ضلع کی ترقی کے لیئے خصوصی پیکج لیں گے اوچ پاور پلانٹ نے ضلع کونسل کو نظر انداز کر رکھا ہو ا ہے ضلع چیئر مین سردار چنگیز خان ساسولی کا خطاب بدھ کے روز ضلع کونسل نصیر آباد کا ایک اجلاس وائس چیئر مین سردار زادہ خیر بخش خان عمرانی کی قیادت میں منعقد ہوا جس میں سردار چنگیز ساسولی نے سال 2016-17ترقیاتی کاموں کے لیئے 4کروڑ 59لاکھ روپے اعوان میں پیش کیا اور تمام ممبران نے ہاتھ اٹھا کر بجٹ کو منظور کر لیا سردار چنگیز خان ساسولی نے کہا کہ ضلع میں بیورو کریسی بلدیاتی اداروں کو ناکام کر نے کی کوشش کر رہے ہیں ایک سال تک جان بوجھ کر ہمیں گزشتہ سال کے فنڈز کی منظوری نہیں دی گئی میر سنجر خان جمالی نے کہا کہ ضلع کونسل کی کچی اور پکی کالونیوں کو فوری طور پر خالی کرایا جائے اور ان سے کرایہ بھی وصول کیا جائے ممبر وڈیرہ عرض محمد عمرانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ضلع کی ترقی و خوشحالی کے لیئے سب یکجاں ہیں کوئی اپوزیشن نہیں ہے ممبران کی رائے کو ترجیح دی جائے اجلاس سے میر نصیر احمد عمرانی مکھی مانک لعل وڈیرہ جان محمد مینگل میر بشیر احمد کھوسہ سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا کنوینر سردارزادہ میر خیر بخش خان عمرانی نے کہا کہ ممبران پر مشتمل کمیٹیاں بنائی جائیں گی جو کہ اوچ پاور پلانٹ کے آفیسران سمیت حکام بالا سے ملاقات کریں گے اور ضلع کونسل کی کالونیوں کو خالی کرانے کے لیئے ڈی سی کو لیٹر لکھا جائے گا اجلاس میں چیف آفیسر محمد اسلم بنگلزئی نے بلدیاتی قوانین کے متعلق شرکاء کو بریفنگ دی اجلاس میں خواتین نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :