کوئٹہ ،ایف سی کی شدت پسندوں کے خلاف کاروائی،5 ہلاک ،3 گرفتار، 2مغوی بازیاب

بدھ 20 جنوری 2016 22:07

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 جنوری۔2016ء ) فرنٹیئرکوربلوچستان کا بارکھان کے علاقے چھپر میں کالعدم تنظیم کے شرپسندوں کی موجودگی کی اطلاع پرکارروائی فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم کے کمانڈرسمیت 05شرپسند ہلاک جبکہ 03کوگرفتار کرلیاگیامارے جانیوالے شرپسندوں کے چنگل سے 6ماہ قبل اغواء ہونیوالے 2مغوی باحفاظت بازیاب کرالئے گئے،گرفتاراورمارے جانیوالے افراد کے قبضے سے اسلحہ اوربارودی مواد بھی برآمدکرلیاگیاہے فرنٹیئرکورکے ترجمان کے جاری کردہ بیان کے مطابق فرنٹیئرکوربلوچستان نے بارکھان کے علاقے چھپر میں کالعدم تنظیم کے شرپسندوں کی موجودگی کی اطلاع پرکارروائی کی۔

کارروائی کے دوران شرپسندوں کے ساتھ شدید فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم کے کمانڈرصحبت خان سمیت 05شرپسند ہلاک اور 03کوگرفتارکرکے قبضے سے اسلحہ برآمدکرلیا گیا ۔

(جاری ہے)

کارروائی کے دوران شرپسندوں کے چنگل سے 6مہینے پہلے اغواء ہونے والے02مغویوں کوبھی باحفاظت بازیاب کرا لیا گیا۔شرپسندوں کے قبضے سے برآمدہونے اسلحے میں 03عدد ایس ایم جیز،02عددایس ایم جیز،سینکڑوں راؤنڈز،مواصلاتی آلات ،آئی ای ڈیز بنانے کا سامان اور دیگر تخریبی مواد شامل ہیں واضح رہے کہ ہلاک شرپسندکمانڈرصحبت خان اوراُس کے ساتھی اغواء برائے تاوان ،بھتہ خوری،سیکیورٹی فورسز پر حملوں اور دیگر سنگین نوعیت کی وارداتوں میں ملوث تھے ۔مذکورہ شرپسندوں کے خلاف مختلف تھانوں میں ایف آئی آر بھی درج ہیں۔

متعلقہ عنوان :