کوئٹہ،ناگزیر وجوہات کی بناء پر میٹروپولیٹن کارپوریشن کے تمام انٹری پاس منسوخ کردیئے گئے

بدھ 20 جنوری 2016 22:07

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 جنوری۔2016ء) چیف سیکورٹی انچارج میٹروپولیٹن کارپوریشن کے ایک پریس ریلیز کے مطابق عوام الناس،متعلقہ آفیسران ، کونسلرز ، صحافی حضرات اور دیگر اہلکاروں کو مطلع کیا گیا ہے کہ بحکم میئر میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کچھ ناگزیر وجوہات کی بنا پر تمام پُرانے انٹری پاس منسوخ کر دیئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

اس بابت تمام مذکورہ لوگوں کو مطلع کیا گیا ہے کہ وہ نئے انٹری پاس کے حصول کیلئے میٹروپولیٹن کا رپوریشن کے چیف سیکورٹی انچارج عبدالغفار قلندرانی سے موبائل فون نمبر03218063938 پر رابطہ کریں۔

متعلقہ عنوان :