نئی نسل میں کتاب دوستی اور مطالعہ کے رحجان کو فر و غ دینے کی اشد ضرورت ہے،نوجواں کتابوں سے اپنے ذہنوں کو جدید تحقیق و تخلیق سے منور کریں

گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی کی صوبائی وزیر رحمت صالح بلوچ سے ملاقات میں گفتگو

بدھ 20 جنوری 2016 22:07

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 جنوری۔2016ء ) گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے کہا ہے کہ پشتون اور بلوچ عوام ترقی کے سفر میں پیچھے رہ گئے ہیں اور اصلاح احوال کیلئے گروہی خول سے باہر نکل کر اجتماعی ترقی کی راہ پر سفر کا آغاز کرنا ہوگا۔ یہ سفر طویل بھی ہے اور کٹھن بھی ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبائی وزیر رحمت صالح بلوچ سے ملاقات کے دوران کیا گورنر بلوچستان نے پنجگور کے طالب علموں کیلئے بس فراہم کرتے ہوئے کہا کہ نئی نسل میں کتاب دوستی اور مطالعہ کے رحجان کو فر و غ دینے کی اشد ضرورت ہے۔

انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ لائبریریوں میں موجود کتابوں سے اپنے ذہنوں کو جدید تحقیق و تخلیق سے منور کریں۔ صو بائی وزیر رحمت صالح بلوچ نے گورنر کی جانب سے پنجگور کے طالب علموں کو بس دیئے جانے کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ اس سے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی ہوگی۔

متعلقہ عنوان :