کرا چی ،مسا ئل حل نہ کر نے وا لے سیکریٹری آ بپا شی ملازمین کے احتجاجی مارچ میں پہنچ گئے، منت سما جت کرکے احتجاج ختم کرا د یا

بدھ 20 جنوری 2016 21:52

کرا چی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20 جنوری۔2016ء) ڈیڑہ سا ل سے مسا ئل حل نہ کر نے وا لے سیکریٹری آ بپا شی اپنے ہی محکمہ کے ملاز مین کے احتجاجی ما رچ میں پہنچ گئے اور انہیں منت سما جت کرکے احتجاج ختم کرا د یا محکمہ آ بپا شی کے نان گز یٹٰڈ ملازمین نے پچھلے ڈ یڑہ سال سے دوران ڈ یو ٹی انتقا ل کر نے والے ملاز مین کی اولاد وں کو سن کو ئٹہ کے تحت ملاز متیں د ینے ملاز مین کے بر وقت پرو مو شن کر نے ٹا ئم اسکیل د ینے اور ملاز مین کو بر وقت تنخوا ہیں د ینے جیسے مطا لبات کیے تھے مگر سیکر یٹری آ بپا شی ظہیرحیدر شاہ نے ان کے مطا لبات کو ٹا لتے ر ہے بلا آ خر ہزار وں ملازمین نے گڈو بیرا ج سے کر اچی پر یس کلب تک مارچ کیا جب یہ مارچ بدھ کے روز کرا چی پر یس کلب پہنچا تو آ بپا شی کے ملاز مین نے اعلا ن کر د یا کہ وہ بھوک ہڑ تال بھی کر یں گے اور غیر معینہ مدت تک کیلئے سی ایم ہاؤس کے سا منے د ھرنا د یں گے اس اعلان کے بعد حکومت سندھ میں ہلچل مچ گئی حکومت سندھ کی ہدا یت پر سیکر یٹری آ بپا شی فوری طورپر ملازمین کے پاس پہنچ گئے اور ان کے تمام مطا لبات تسلیم کرکے ان کا احتجاج ختم کرا د یا

متعلقہ عنوان :