عوام تک جماعت اسلامی کی دعوت پہنچانا ہماری اولین ذمہ داری ہے:ذکر اللہ مجاہد

سیر ت طیبہ پر عمل پیرا ہو کر ملک میں امن قائم کیا جاسکتا ہے:امیرجماعت اسلامی لاہور

بدھ 20 جنوری 2016 21:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20 جنوری۔2016ء) امیر جماعت اسلامی لاہور ذکراللہ مجاہد نے کہا کہ ہر فرد تک جماعت اسلامی کی دعوت پہنچانا ہماری ذمہ داری ہے یہ انبیاء کی دعوت ہے اسوہ رسول اور قرآن کی روح کے مطابق ہے۔ ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز ضلعی ذمہ داران کے اجلاس سے خطا ب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس سال گلی اور محلے کی سطح پر اپنی تنظیم کا دائرہ کا روسیع کر یں گے ۔

ہر سطح پر ذمہ داران دعوت اور تربیت پر خصوصی توجہ دیں خاص کر اراکین شورٰ ی کی ذمہ داری بنتی ہے کہ جو حلف شوریٰ نے پڑھا ہے اس کے مطابق وہ عمل پیرا ہونے کی مقدور بھر کوشش کریں ۔ انہوں نے کہا کہ نیک امانت دار افراد معاشرے کا سرمایہ ہوتے ہیں لہٰذا اچھے لوگوں کو منظم کرنا اور انہیں تحریک کاحصہ بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

جب تک نیکی کے علمبردار اکھٹے نہیں ہو ں گے اس وقت تک منکرات کا خاتمہ ممکن نہیں ۔

انھوں نے کہا کہ آج دہشتگردی ، مہنگائی ، بدامنی ، افراتفری ، بے روزگاری ، نفسہ نفسی کا دور دورہ ہے اس کی واحد وجہ دین سے دوری ہے ۔ لہٰذا ان تمام مسائل کا حل شریعت محمد ی کے نفاذ میں منحصر ہے ۔ انھوں نے مزید کہا کہ آج اگر دنیا کو امن و دہشتگردی کے خاتمہ جبکہ بھٹکتی اور سسکتی ہوئی امت کو چین و سکون اور اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرنا ہے تو پھر سے آپ کی سیر ت طیبہ کے مطابق اپنی زندگیوں کو ڈھالنا ہو گا اور سیر ت پر عمل پیرا ہو کر ہی ان مسائل سے نجات ممکن ہے

متعلقہ عنوان :