کراچی،تمام مکاتب فکر کے علماء کیلئے جمعہ کے خطبہ کے حوالے سے ضابطہ اخلاق تیار کرلیا گیا

بدھ 20 جنوری 2016 21:47

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20 جنوری۔2016ء) سندھ ایپکس کمیٹی کے فیصلے کی روشنی میں صوبائی مذہبی امور واوقاف سندھ نے ”ملی یکجہتی کونسل“کے فیصلے کی روشنی میں تمام مکاتب فکر کے علماء کے لیے جمعہ کا خطبہ کے حوالے سے ایک ضابطہ اخلاق تیار کرلیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ تمام مسالک سے تعلق رکھنے والے علماء کسی دوسرے مسلک کے خلاف اشتعال انگیز تقاریر یا خطبہ نہیں پڑھیں گے، علماء جمعہ کے خطبہ میں مذہبی بھائی چارے، فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے خلاف بات نہیں کریں گے، واضح رہے کہ 2000 ء میں علامہ شاہ احمد نورانی، قاضی حسین احمد، مولانا فضل الرحمن، علامہ ساجد میر اور علامہ سید ساجد علی نقوی نے ملی یکجہتی کونسل کے پلیٹ فارم پر ایک تحریری ضابطہ اخلاق تیار کیا تھا جس میں تمام مسالک کے علماء نے اتفاق کیا تھا کہ اشتعال انگیز ی سے دل آزادی ہوتی ہے اس سے فتنے پیدا ہوتے ہیں جس کے باعث کم عقل اور کم فہم رکھنے والے لوگ قانون ہاتھ میں لیکر ایک دوسرے کے خلاف تشدد پر اتر آتے ہیں ، بدھ کے روز وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر برائے مذہبی امور واوقاف ڈاکٹر عبدالقیوم سومرو نے ”آن لائن “ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات غلط ہے کہ حکومت سندھ خودہی جمعہ کا خطبہ تحریر کررہی ہے ایسی قطعی بات نہیں ہے حکومت سندھ صرف ملی یکجہتی کونسل کے ضابطہ اخلاق پر مکمل عمل کرانا چاہتی ہے تاکہ سندھ میں فرقہ وارانہ بھائی چارہ برقرار رہے

متعلقہ عنوان :