پشتونخواسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کوئٹہ کی باچاخان مرکزپردہشت گردی کے حملے کی مذمت ،اظہارتعزیت

بدھ 20 جنوری 2016 21:46

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20 جنوری۔2016ء) پشتونخواسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی رابطہ سیکرٹری دوست محمد خان لو نی مرکزی سیکرٹری اطلاعات محمود زلاند ، مرکزی سیکرٹری مالیات اقبال خان بٹے زئی مرکزی ڈپٹی سیکرٹری حیات خان میرزئی، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری شہاب خان چقدروال، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری نظام عسکر نے آرگنائزیشن کے مرکزی بیان میں چارسدہ میں اعلیٰ تعلیمی درسگاہ باچا خان یونیورسٹی پر دہشتگردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شہید پروفیسرز اساتذہ ، معصوم طالباء وطالبات ودیگر کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کر تے ہیں اور ہم ان تمام کے غم میں برابر کے شریک ہے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ملک خصوصاً پشتونخوا وطن میں نہ ختم ہونیوالے دہشتگرد حملوں نے ملک وخطے کو بد ترین خطرات سے دوچار کر دیا ہے ملک کے حکمران اب مزید روایتی بیانات و ناکافی اقدامات سے ملک ، پشتونخوا وطن اور دنیا کے عوام کو مطمئن نہیں کر سکتی اب چونکہ ملک میں جمہوری ادارے اور پارلیمنٹ موجود ہے ملک کے منتخب وزیراعظم خارجہ پالیسی عوام کے منتخب پارلیمنٹ اور ملک کے عوام و جمہوری سیاسی قوتوں کی مرضی ومنشاء کے مطابق طے کریں کیونکہ پشتونخوا وطن میں پے در پے تعلیمی اداروں کو اس طرح بے رحم اور قاتلانہ حملوں کے ذریعے گزشتہ کئی سالوں سے جاری دہشتگردی کے نتیجے میں سینکڑوں تعلیمی اداروں کو مسمار کر نے کا یہ واضح اعلان ہے کہ پشتونخوا وطن میں جدید تعلیم حاصل کر نا ناممکن بنا دیا جائے اور طالب علموں کو خوف ودہشت میں مبتلا کر کے جدید تعلیم سے محروم رکھا جا سکے پشتونخوا اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن اس تعلیم دشمن اقدام وبزدلانہ دہشتگرد حملوں جس میں نہتے طلباء معصوم طالبات وقابل احترام اساتذہ کرام کا قتل عام ہو ہر گز اجازت نہیں دیتی اور ملک کے حکمرانوں سے پر زور مطالبہ کر تی ہے کہ اپنی خارجہ وداخلہ پالیسی کو درست سمت میں ملک کے پشتون ، بلوچ ، سندھی، سرائیکی، اقوام کے جمہوری سیاسی و روشن فکر نمائندہ قوتوں کے صلح مشورے سے ازسر نو تشکیل دے کر ملک پشتونخوا وطن اور خطے کے امن وسلامتی کو یقینی بنا ئے اور اب ہمسایہ ممالک میں مداخلت کی پالیسی کو ختم کیا جائے ملک میں جنگی پا لیسی اور لشکر بنا نے اور استعمال کرنے کے خطرناک نتائج کو بھانپتے ہوئے ان جنگی تنظیموں کے خلاف حقیقی معنوں میں کارروائی کر کے ان کی بیخ کنی کی جائے

متعلقہ عنوان :